وفاقی آئینی عدالت کاایک سالہ مدت کیلئے جوڈیشل لا کلرکس کی اسامیوں کا اعلان
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے جوڈیشل لا کلرک شپ پروگرام 2026-2027 کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے جوڈیشل لا کلرکس کی اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے مطابق منتخب امیدواروں کی تقرری اگست 2026 سے ایک سال کے لیے کی جائے گی۔امیدوار عدالت کے کیریئرز پورٹل کے ذریعے مقررہ شرائط کے مطابق 15 جولائی 2026 بروز بدھ رات 11 بج کر 59 منٹ تک آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔