اختلافات ہیں، سہیل آفریدی کیخلاف بلاک نہیں :بیرسٹر گوہر

اختلافات ہیں، سہیل آفریدی کیخلاف بلاک نہیں :بیرسٹر گوہر

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں بدگمانیاں پھیلانے والے کر رہے علی امین ایسا کوئی کام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے ،میڈیا سے گفتگو

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں عوام میں بدگمانیاں پھیلانے والے  کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے ارکان ہیں، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف بلاک نہیں بنا، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا علی امین گنڈاپورنے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفیٰ دیا تھا اور وہ ایسا کوئی کام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے ، ایک سوال پر کہا ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئی ہیں لیکن وزیر صحت نے بتایا کہ سب شفاف طریقے سے ہواہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں