شاہ غلام قادر پر فائرنگ، پتھرائو پی پی کارکن ملوث نہیں:وزیرقانون آزادکشمیر
مظفرآباد (محمد اسلم میر )مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر پر پتھرائو اور فائرنگ ، لیگی رہنمامحفوظ رہے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر یونین کونسل کنڈل شاہی وادی نیلم میں شمولیتی پروگرام سے واپس آ رہے تھے کہ باٹا کے مقام پر پتھرائو اور فائرنگ کی گئی۔ شاہ غلام قادر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقوعہ کے بعد چیف الیکشن کمشنر ، چیف سیکر ٹری اور اور انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر میں کس طرح انتخابات کرائیں گے ؟ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے وادی نیلم زیریں کے امید وار اور وزیر قانون