وفاق نے 175ارب کی جگہ صرف 91 ارب روپے جاری کیے :وزیراعلیٰ سندھ

وفاق نے 175ارب کی جگہ صرف 91 ارب روپے جاری کیے :وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے تحت سندھ کو جون کے اختتام تک وفاقی حکومت سے 175 ارب روپے موصول ہونا تھے۔۔۔

 تاہم صرف 91 ارب روپے جاری کیے گئے جس کے باعث صوبے کو 85 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا فنڈز کی کم منتقلی سے صوبائی مالی وسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر اضافی دباؤ پڑا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں