چیئر مین تعلیمی بورڈ بنوں کی اسامی ڈپیوٹیشن پر پُر کرنیکا فیصلہ

 چیئر مین تعلیمی بورڈ بنوں کی اسامی ڈپیوٹیشن پر پُر کرنیکا فیصلہ

امیدوار حکومت پختونخواکا گریڈ20کا حاضر سروس ا فسر ، عمر 56سال سے کم ہو ،شرائط

پشاور (دنیا نیوز)بنوں تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی اسامی ڈپیوٹیشن پر پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین کی تعیناتی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں 13 جولائی سے قبل طلب کی گئی ہیں ، شرائط کے مطابق امیدوار کی عمر 56 سال سے کم ہونا لازمی ہے ، درخواست دہندہ بی پی ایس 20 کا حاضر سروس افسر ،حکومت خیبر پختونخوا کا مستقل ملازم ہو ، اس کے خلاف کوئی انکوائری، محکمانہ کارروائی یا نیب کیس نہ ہو۔درخواستیں مقررہ فارم پر ایس او بورڈ آفس میں جمع کرائی جائیں گی جس کے بعد صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں