مزید 5 مفرور حوالاتی گرفتار، تعداد 12 ہو گئی

مزید 5 مفرور حوالاتی  گرفتار، تعداد 12 ہو گئی

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، مزید 5 مفرور گرفتار کرلیے گئے جن کی تعداد بارہ ہو چکی ہے۔

مفرور ملزمان عاصم، وہاب، واحد، دانش اور عبدالرحمان کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔ 14 مفرور حوالاتیوں میں سے بارہ گرفتار ہو چکے ، باقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ خصوصی آئی ٹی ٹیمز گرینڈ آپریشن میں معاونت کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں