اسلام آباد:غیرقانونی یورپ جانے کی کوشش، ایئرپورٹ پر2مسافرگرفتار

 اسلام آباد:غیرقانونی یورپ جانے کی کوشش، ایئرپورٹ پر2مسافرگرفتار

اسلام آباد (اے پی پی)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

سخت جانچ پڑتال اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں مسافر ایک منظم منصوبے کے تحت اکٹھے سفر کر رہے تھے ۔ دوران تفتیش ایک مسافر نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچانے کے لئے ایجنٹ کے ساتھ 35 لاکھ روپے کی بھاری رقم طے کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں