رائیونڈ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی 13سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

رائیونڈ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی   13سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر )رائیونڈ 3 مرلہ سکیم میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت حمیرا کے نام سے ہوئی ہے ، 30 سالہ رمشا بی بی، 50 سالہ رشیدہ بی بی اور 13 سالہ سمیرا زخمیوں میں شامل ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں