دریائے کنہار میں گاڑی اتار کرویڈیو بنانیوالے چاروں افراد گرفتار
دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج، گاڑی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی:پولیس چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے گئے تھے ، مقامی رافٹنگ ٹیم نے انہیں بچا لیا تھا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے کنہار میں گاڑی اتار کرویڈیو بناتے پھنسنے والے چاروں افراد کو ریسکیو کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، گاڑی بھی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے آئے تھے اور دریائے کنہار عبور کرنے کی ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی سمیت بہہ گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے انہیں بچا لیا تھا، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔