ہیومن پلیسینٹا سے اینٹی ایجنگ انجکشن بنانے کا انکشاف
انجکشن کی پاکستانی میں قیمت 7 لاکھ ، مبینہ ایجنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہر ماہ 200 کلو پلیسینٹا جمع کیا جاتا تھا ،ویتنام جانیوالی کھیپ روک دی گئی کسٹمز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے کردار کی تحقیقات شروع :ایف آئی اے
اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آبادہیومن پلیسینٹا کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں بڑے انکشافات ہوئے ہیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ہیومن پلیسینٹا سے اینٹی ایجنگ انجکشن تیار کئے جاتے تھے جس کی پاکستانی مارکیٹ میں قیمت 7 لاکھ روپے تک ہے ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں مبینہ ایجنٹس کی نشاندہی کر لی گئی،کسٹمز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے کردار کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ،ویتنام بھیجی جانے والی پلیسینٹا کی 100 کلوگرام کی کھیپ روک لی گئی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کسٹمز اہلکاروں کے ممکنہ ملوث ہونے کے پہلو کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے ، مختلف ہسپتالوں سے ہر ماہ تقریبا 200 کلو پلیسینٹا اکٹھا کیا جاتا تھا۔