مون سون بارشوں سے 16 اموات، 38 زخمی، 81 گھر تباہ

 مون سون بارشوں سے 16 اموات، 38 زخمی، 81 گھر تباہ

آئندہ ہفتے قدرتی آفات ،سیلابی صورتحال کاالرٹ جاری ، آج پھربارش، ژالہ باری

اسلام آباد(فوزیہ علی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران 15 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے جبکہ 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 16 افراد لقمہ اجل بنے اور 38 افراد زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے ، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 4 اور بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔

خیبرپختونخوا میں 26، بلوچستان میں 3 اور پنجاب میں 9 افراد زخمی ہوئے ۔ مجموعی طور پر 81 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 163 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے ۔ بارشوں سے ساڑھے 4 کلو میٹر سڑکوں اور 2 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں آئندہ ہفتے مختلف علاقوں میں ممکنہ قدرتی آفات اور سیلابی خطرات کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔ آج 3 جولائی تک مزید تیز بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں