شفیق آباد :بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا،دکانداروں نے بچالیا،سب انجینئر معطل،ورک چارج برطرف
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) شفیق آباد میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ علاقے سے گزر رہا تھا۔
کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا، موقع پر موجود دکاندار فوری طور پر حرکت میں آئے اور بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا، غفلت برتنے پر سب انجینئر کو معطل،ورک چارج سب انجینئر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔