راولپنڈی میں تمام بڑے عہدوں پر تعینات افسروں کا اچانک تبادلہ
خالد ہمدانی کی جگہ حسن مشتاق سکھیرا سی پی او تعینات،کمشنر عبدالعامر خٹک کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کاحکم ڈپٹی کمشنر حسن وقار کی جگہ کیپٹن (ر)ندیم ناصر ،اے سی صدر حاکم خان کی جگہ اختر ملک کو ذمہ داری سونپ دی گئی اے ڈی سی ریونیو کیپٹن (ر)شہریار شیرازی کو او ایس ڈی بنادیا گیا ، میاں سالک جلال آئی جی جیل خانہ جات ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر ، نیوزایجنسیاں ،دنیانیوز) پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں تمام بڑے عہدوں پر تعینات افسروں کا اچانک تبادلہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی محمد عبدالعامر خٹک کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب حسن مشتاق سکھیرا کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر)شہریار شیرازی کو او ایس ڈی ،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کو ذمہ داری سونپ دی گئی،ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز کو ڈپٹی کمشنر ملتان کے عہدہ کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر حاکم خان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن اقبال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جبکہ رب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا ۔جیل خانہ جات سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات میاں سالک جلال کو تبدیل کر کے آئی جی جیل خانہ جات مقرر کردیا گیا۔