بلوچستان:تمام سرکاری و نجی سکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد

بلوچستان:تمام سرکاری و نجی سکولوں  میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد

کوئٹہ(دنیا نیوز)محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی طالب علم کو تھپڑ مارنے ، چھڑی یا کسی بھی دوسری چیز سے جسمانی سزا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبہ کی تذلیل، دھمکیاں دینا یا ذہنی اذیت پہنچانا بھی سزا کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرتشدد طریقوں کے بجائے دوستانہ، مثبت اور غیر تشدد پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں