راؤ امجدعلی فارغ، ایم ایس نشتر ہسپتال کا اضافی چارج ڈاکٹر عبد القدیر کے سپرد

 راؤ امجدعلی فارغ، ایم ایس  نشتر ہسپتال کا اضافی چارج  ڈاکٹر عبد القدیر کے سپرد

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو فوری طور پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اگلے تین ماہ کیلئے ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔انتظامی ذرائع کے مطابق یہ تبادلہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں