دواداروں میں اسامیوں پر 6 ہزار امیدواروں نے امتحان دیا

دواداروں میں اسامیوں پر  6 ہزار امیدواروں نے امتحان دیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ انتظام محکمہ جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز کی اسامیوں کے دو روزہ تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل ہو گئے۔

 امتحانی مراکز میں6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ چیئرمین کی ہدایات پر احمد علی کمبوہ ودیگرممبران پی پی ایس سی نے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز کا دورہ کرکے سکیورٹی ودیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں