اے آئی جی آپریشنز سمیت 15پولیس افسر تبدیل

اے آئی جی آپریشنز سمیت 15پولیس افسر تبدیل

زاہد نواز اور سرفراز ورک کا باہمی تبادلہ ،عیسیٰ خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس تعینات ایس پی سی سی ڈی جہانداد اکرم کاڈی جی خان تبادلہ، نعمان ظفر اے ایس پی ملتان مقرر

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے 15 اعلیٰ افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔زاہد نواز کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور سے ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کر دیا گیا۔سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔سعد آفریدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔شوکت علی شیخ کو ننکانہ صاحب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل ون، ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ نعمان ظفر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان تعینات کردیا گیا، منیر بدر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان سے ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں تعینات کر دیا گیا۔

ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اوکاڑہ ،حسن رضا کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن سے ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن ،محمد عیسیٰ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔حسن افضل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور سے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔فرخ جاوید کو بٹالین کمانڈر تھری، پی سی ملتان سے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور ،سید جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور سے بٹالین کمانڈر تھری، پی سی ملتان تعینات کر دیا گیا۔جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری، کیپٹل سٹی لاہور سے ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن تعینات کر دیا گیا۔عادل عامر کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن سے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔رضا اللہ خان کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اٹک و حسن ابدال سے ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری جھنگ تعینات کر دیا گیا۔رضا اللہ خان ایس ایس پی آپریشنز آئی سی تھری فیصل آباد ریجن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں