حوالدار لالک جان شہید کی برسی آج ،فیلڈ مارشل ،نیول اور ایئرچیفس کاخراج عقیدت

حوالدار لالک جان شہید کی  برسی آج ،فیلڈ مارشل ،نیول  اور ایئرچیفس کاخراج عقیدت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کی برسی آج منا ئی جا ئیگی ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت مسلح افواجِ پاکستان نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کی برسی پر ان کی بے مثال بہادری دفاعِ وطن کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج ہی کے دن 1999 میں کارگل تنازع کے دوران حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود اپنی پوسٹ کا غیر معمولی بہادری اور ثابت قدمی سے دفاع کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود محاذ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور آخری سانس تک بے جگری سے دشمن کا مقابلہ کرتے رہے ، یہاں تک کہ جامِ شہادت نوش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے مسلح افواجِ پاکستان اور پوری قوم ان کی عظیم میراث کو انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتی ہیں ۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج شہدائے پاکستان کی امانت کی حفاظت، ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے اسی جذبہ بہادری، ایثار، عزم اور وقار کے ساتھ ہمیشہ پرعزم رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں