میپکو کی شاندار اصلاحات،دو سال میں 1.05 ارب منافع کمایا

میپکو کی شاندار اصلاحات،دو سال  میں 1.05 ارب منافع کمایا

اسلام آباد(نامہ نگار)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے شاندار اصلاحات کرتے ہوئے 2 سال کے دوران 1.05ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق میپکو کے لائن لاسز 15.2فیصد سے کم ہو کر 11.9فیصد رہ گئے جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8فیصد تک پہنچ گئی جس سے کمپنی کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ مالی سال 2023-24میں میپکو کا خسارہ 36 ارب روپے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں