نرسنگ کونسل نے بی ایس این پروگرام 2030تک جاری رکھنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے ملک بھر میں پوسٹ آر این (بی ایس این )پروگرام کو 2030تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ۔
کونسل کا اجلاس صدر کونسل اور وفاقی سیکرٹری قومی صحت اسلم غوری کی زیر صدارت ہوا، پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں، کالجز و نرسنگ سکولز کو پوسٹ آر این(بی ایس این )پروگرام جاری رکھنے کے احکامات دئیے ہیں۔ ڈگری پروگرام کی مدت 2026 میں ختم ہورہی تھی۔