سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی پاکستان آمد ، شاندار استقبال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قائم مقام صدرِ و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورہ پاکستان کے دوران معزز مہمان قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور دیگر قومی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امتِ مسلمہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔