پنجاب :کم از کم اجرت بڑھا کر 45 ہزار ماہانہ مقرر کرنیکی سفارش

پنجاب :کم از کم اجرت بڑھا کر 45 ہزار ماہانہ مقرر کرنیکی سفارش

مینمم ویجز بورڈکی سفارش پر غور کے بعد نئی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا بڑھتی مہنگائی پرحکومت جلدفیصلہ کرکے نئی اجرت کا اعلان کرے :مزدور تنظیموں کامطالبہ

 لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب میں کم از کم ماہانہ اجرت میں اضافے کی تجویز سامنے آ گئی ۔ مینمم ویجز بورڈ نے مہنگائی کے پیش نظر رواں مالی سال کیلئے کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش حکومت کو بھجوا دی ۔غوراور حتمی منظوری کے بعد نئی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم اجرت میں 5ہزار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ کم آمدن والے مزدوروں کو کچھ ریلیف دیاجا سکے ا س وقت پنجاب میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار مقرر ہے جبکہ ہر سال صوبائی بجٹ کے موقع پر حکومت کم از کم اجرت کا اعلان کرتی ہے۔ دوسری جانب مزدور تنظیموں نے بھی کم از کم اجرت فوری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ اجرت بڑھتی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات کے مقابلے میں ناکافی ہے ، اسلئے حکومت کو سفارشات پر جلد فیصلہ کرتے ہوئے نئی کم از کم اجرت کا اعلان کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں