فضل الرحمن ، اختر مینگل ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش
امن وامان کی صورتحال کسی بھی صورت ملک و قوم کے مستقبل کیلئے امید افزا نہیں ہائبرڈ نظام سے معیشت امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ،دونوں رہنماؤں میں اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سردار اختر جان مینگل وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔ ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔امن وامان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے امید افزاء نہیں ،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ،ملاقات میں اسلم غوری ، سینیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالر حمن بھی موجود تھے ۔