متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، اشیاسے محروم
جوہر ٹاؤن ، سمن آباد اور بھاٹی گیٹ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں روحان سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبا ئل فون،باغبانپورہ میں رضا سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں راحیل سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں احسن سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں زوہیب سے 3لاکھ روپے اور موبائل ،ملت پارک میں عرفان سے 20 ہزار روپے اور موبائل ، کوٹ لکھپت میں امانت سے 15 ہزار روپے اور موبائل ، شاہدرہ میں منیر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔ادھر جوہر ٹاؤن سے نواز ، سمن آباد سے شہباز اور بھاٹی گیٹ سے فیاض کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔