سیالکوٹ میں ستھرا پنجاب کا سپروائزر رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ میں ستھرا پنجاب کا  سپروائزر رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا چھاپہ، ستھرا پنجاب کا سپروائزر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے سپروائزر شہریار کو 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ماتحت ورکرز سے فی ورکر 5 ہزار ماہانہ رشوت وصول کرنے کا عادی تھا۔ مدعی مقدمہ شوکت مسیح اسکی اہلیہ اور بیٹے سے مجموعی طور پر 15 ہزار وصول کیے جا رہے تھے ۔ شکایت ملنے پر سرکل آفیسر رانا مبشر کی نگرانی میں اینٹی کرپشن کی ریڈ ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔سرکل آفیسر رانا مبشر نے کہاہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر شہری فوری اینٹی کرپشن سے رابطہ کریں۔ شکایت کنندہ کی شناخت خفیہ رکھی جائیگی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں