فیفا ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر بھی ہاف ٹائم میں شو

فیفا ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر بھی ہاف ٹائم میں شو

جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا، بی ٹی ایس، برنا بوائے و دیگر پرفارم کرینگے

نیو یارک(سپورٹس ڈیسک) فیفا کی جانب سے اعلان کی گیا ہے کہ 19جولائی 2026ء کو نیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل کے دوران پہلی بار ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا جائے گا۔شو میں جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے ۔اس کے علاوہ نائجیرین گلوکار برنا بوائے ، گستاوو ڈوڈامل، پی ایس 22کورس اور کولڈ پلے بھی اس خصوصی تقریب کا حصہ ہوں گے ۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ یہ شو صرف موسیقی اور فٹبال کا جشن نہیں بلکہ دنیا بھر کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور کھیل کے مواقع بڑھانے کے مشن کا بھی حصہ ہے ۔دوسری جانب جسٹن بیبر نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے اور وہ اس تاریخی ہاف ٹائم شو کا حصہ بننے پر خوش ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ اقدام دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم کے مواقع بڑھانے میں مدد دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں