امریکا نے عراق کو ڈالر کی نقد ترسیل دوبارہ شروع کر دی
بغداد(اے ایف پی)امریکا نے تعطل کے بعد عراق کو ڈالر کی نقد ترسیل دوبارہ شروع کر دی۔
ترجمان عراقی حکومت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم کے رواں ماہ متوقع دورہ امریکا سے قبل تعاون اور شراکت داری کا مثبت اشارہ ہے ۔ امریکی حکام نے رواں سال ایران نواز مسلح گروہوں کے خلاف مو ثر اقدامات کے مطالبے پرڈالر کی ترسیل معطل کر دی تھی۔