ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں:اسرائیلی وزیر دفاع

ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں:اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ان کا ملک ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ، اور اس بار مزید شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے ۔

ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہائی الرٹ ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے فضائی برتری حاصل کی جا سکے اور ایران میں موجود خطرات کو نشانہ بنایا جا سکے ۔اگر ضروری ہوا تو ہم تیسری بار بھی ایران میں کارروائی کریں گے ۔ اگر ہمیں دوبارہ جانا پڑا تو پہلے سے کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ واپس جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں