شہید اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 1کروڑ 11لاکھ روپے ادائیگی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ 11لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد کی فراہمی کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود اور شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے ۔معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر معاوضوں کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامی اور مالی کارروائیاں انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کی گئیں، جبکہ تمام شہدا کے لواحقین کو ان کی دہلیز پر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔