لاہور ایئرپورٹ: جعلی امیگریشن مہروں والا مسافر ،اشتہاری ملزم بھی گرفتار

 لاہور ایئرپورٹ: جعلی امیگریشن مہروں  والا مسافر ،اشتہاری ملزم بھی گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی امیگریشن مہروں والے ایک مسافر اور ایف آئی اے گوجرانوالہ کو مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر سہراب خان سری لنکن ایئرلائن کی پرواز نمبر یو ایل-154 کے ذریعے کولمبو جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن مہریں پائی گئیں، جس پر اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر  دیا گیا۔دوسری کارروائی میں ایف آئی اے گوجرانوالہ کو مطلوب ملزم عبدالوکیل خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچا تھااوراسکا نام پی این آئی ایل فہرست میں موجود پایا گیا۔ ملزم ایف آئی اے گوجرانوالہ کو 2025ء سے مطلوب تھا، جسے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں