جوڈیشل افسر استعمال شدہ گاڑیاں رعایتی قیمت پر خرید سکیں گے

جوڈیشل افسر استعمال شدہ گاڑیاں رعایتی قیمت پر خرید سکیں گے

ٹرانسپورٹ پالیسی پر عملدرآمد شروع ، ہائیکورٹ انتظامیہ نے طریقہ کار جاری کردیا

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے جوڈیشل افسر وں کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ نئی پالیسی کے تحت جوڈیشل افسر وں کو سرکاری استعمال شدہ گاڑیاں مقررہ رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت دی گئی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ نے گاڑیوں کی خریداری کا باقاعدہ طریقہ کار بھی جاری کر دیا جس کے تحت جوڈیشل افسر اپنی پسند کی سرکاری گاڑی خرید سکیں گے ۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند جوڈیشل افسر 20 جولائی تک ادائیگی مکمل کریں ، ادائیگی کے بعد تمام قانونی دستاویزات 22 جولائی تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں