یلو لائن کرپشن کیس،سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت مسترد

یلو لائن کرپشن کیس،سابق پروجیکٹ  ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی انسدادِ بدعنوانی عدالت نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ۔۔۔

 ریکارڈ پر موجود مواد، سی ایم آئی ٹی رپورٹ اور دستاویزی شواہد بادی النظر میں ملزم کو الزامات سے جوڑنے کے لیے کافی ہیں، جبکہ بدعنوانی اور عوامی فنڈز میں خردبرد جیسے مقدمات میں ضمانت دیتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہے ۔انسدادِ بدعنوانی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر عدالت ملزم کو ضمانت دیتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ تفتیش جاری ہے ۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر یہی موقف تھا تو پہلے ہی عدالت کو آگاہ کیا جاتا، عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کے لیے متعلقہ مجاز اتھارٹی کی تحریری منظوری بھی پیش نہیں کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں