کراچی بارانتخابات میں عامر نواز وڑائچ مسلسل تیسری بار صدر منتخب

کراچی بارانتخابات میں عامر نواز وڑائچ مسلسل تیسری بار صدر منتخب

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عامر نواز وڑائچ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوگئے، جبکہ نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی، لائبریرین اور منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے۔

انتخابات میں بائیو میٹرک تصدیق اور کراچی بار کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی۔سندھ ہائی کورٹ بار کے اولڈ بار روم اور نیو بار روم میں قائم دو پولنگ اسٹیشنز پر صبح نو بجے پولنگ کا آغاز ہوا۔ مجموعی طور پر 87 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر وکیل بیرسٹر ذوالفقار علی خان جلبانی نے انجام دیے ۔ 9 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز تھے جبکہ ووٹ کے لئے ضروری بائیو میٹرک تصدیق ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وکلاء نے کروائی تھی تاہم شام پانچ بجے پولنگ کے اختتام تک 4 ہزار 71 ووٹ کاسٹ کیے گئے ، بعد ازاں مشینی طریقے سے ووٹوں کی گنتی کی گئی اور کامیاب امیدواروں کے نام اور حاصل کردہ ووٹ بار روم کے باہر نصب اسکرین پر جاری کیے گئے ۔ صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ 2063 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں