غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، ملزموں کا مزید 5 روزہ ریمانڈ

غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، ملزموں کا مزید 5 روزہ ریمانڈ

ملزموں کو چہرے پر ماسک لگا کر سخت سکیورٹی میں لاہور کینٹ کچہری پیش کیاگیا طبی معائنہ مکمل ہو چکا تاہم ملزموں سے کچھ اشیا کی برآمدگی ابھی باقی:پولیس

لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالت نے غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزموں کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں  پولیس کے حوالے کر دیا۔کینٹ کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے مقدمے کی سماعت کی، ملزموں کو سخت سکیورٹی میں چہروں پر ماسک لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے تاہم کچھ اشیا کی برآمدگی ابھی باقی ہے ۔ ملزموں سے سونے کی انگوٹھی اور گھڑی سمیت دیگر سامان برآمد کرنا مقصود ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمے میں رضوان، ناصر اور نواز نامی ملزم نامزد ہیں اور ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں