بشریٰ بی بی کی 29مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 18اگست تک توسیع
راولپنڈی (خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ کی 29مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز کیسز کی سماعت کی اور عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 29 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 18 اگست تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی ۔