سرکاری ملازمین کی بیوائوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن بحال

سرکاری ملازمین کی بیوائوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن بحال

گزشتہ حکومت نے کسی سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ یا وارث بیٹی کیلئے پنشن کی مدت کم کر کے 10 سال کر دی تھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت دوبارہ بحال کرنے کی منظور ی کے بعد محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ حکومت نے کسی ملازم کی وفات کے بعد ان کی بیوہ یا وارث بیٹی کیلئے پنشن کی مدت کم کر کے صرف 10 سال کر دی تھی۔ اب چیف منسٹر مریم کی حکومت نے اس 10 سالہ پنشن کی جگہ مرحوم سرکاری ملازموں کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات مالی معاونت کو یقینی بنا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں