شہدائے کشمیر جدوجہد کی لازوال علامت

 شہدائے کشمیر جدوجہد کی لازوال علامت

اسلام آباد( آن لائن )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ان کی قربانیاں کشمیری عوام کی انصاف، وقار اور حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی ایک لازوال علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر سنٹرل جیل کے باہر جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 کشمیریوں نے اپنے بنیادی حقوق کے لیے غیر معمولی جرات، استقامت اور عزم کی مثال قائم کی، جس کی روشنی آج بھی کشمیری عوام کی جدوجہد کو نئی توانائی فراہم کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں