وڈھ بازار میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
خضدار ، قلات (نامہ نگاران ) وڈھ بازار کے قریب کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار ہیڈ محررسب تحصیل آڑینجی منظور احمد حلمزئی موقع پر جا ں بحق ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال وڈھ پہنچایا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ادھر قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ و رودینجو کے درمیانی علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی لا ش برآمد ہوئی، جس کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر قوم رئیسانی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔