آٹے کا 20کلو کا تھیلا ایک سال میں 1250روپے تک مہنگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
10جولائی 2025 کے مقابلے میں 10جولائی 2026تک 20کلوکا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی کے شہری ایک سال قبل اور اب بھی ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں، شہرقائد میں ایک سال قبل آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت سب سے زیادہ1800 روپے تک تھی جو اب سب سے زیادہ 2900 روپے تک پہنچ چکی ہے ، پشاور اور بنوں میں ایک سال میں 20 کلو کا تھیلا 1250 روپے ،کوئٹہ، خضدار 1200 روپے ،اسلام آباد، راولپنڈی 1173 روپے ، سکھر 1140روپے اور کراچی، حیدرآباد میں 1100 روپے تک مہنگا ہوا۔اسی طرح لاہور،گوجرانوالہ ، بہاولپور، سیالکوٹ،ملتان،لاڑکانہ ،فیصل آباد سرگودھا میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔