اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 3جاری منصوبوں کیلئے 1.78ارب منظور

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 3جاری منصوبوں کیلئے 1.78ارب منظور

ورکنگ ویمن ہوسٹل، خواتین رہائش اور ایف پی ایس سی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے شامل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 2027-2026میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری 3 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب  78 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2027-2026 کے ترقیاتی پروگرام میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت محکموں کے لیے کوئی نیا منصوبہ منظور نہیں کیا۔ مذکورہ 3 جاری منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 97 کروڑ 41 لاکھ 4 ہزار روپے ہے ۔ان منصوبوں میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں واقع ورکنگ  ویمن ہوسٹل کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شامل ہے جس کی کل لاگت 26 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار روپے ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے 16 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار روپے منظور کیے گئے ہیں۔اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ فور میں خواتین افسران کے لیے رہائشی سہولیات کی تعمیر کے پہلے مرحلے پر مبنی منصوبے کی مجموعی لاگت 91 کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار روپے ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 82 کروڑ 74 لاکھ 64 ہزار روپے منظور کیے گئے ۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کی آٹومیشن اور اندرونی طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے کے لیے 79 کروڑ 16 لاکھ 8 ہزار روپے منظور کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ارب 79 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار روپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں