3 سال میں بیرون ممالک جانے کے خواہشمند 74ہزار474افراد آف لوڈ
اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )مختلف ایجنسیز اور اداروں نے 3 سالوں میں بیرون ملک جانےکے خواہشمند 74ہزار474 افراد کو آف لوڈ کیا۔
دستاویز کے مطابق 39ہزار 786افراد کو ایف آئی اے جبکہ 34 ہزار لوگوں کو مختلف ایجنسیز اور اداروں نے آف لوڈ کیا،دستاویز میں بتایا گیا کہ 30 ہزار 21 لوگوں کو مختلف ائیرلائنز نے سفر سے روکا ، 3617 افراد اپنی کسی وجہ سے خود ہی آف لوڈ ہوئے ، 40 افراد کو کسٹمز، اے این ایف یا اے ایس ایف نے آف لوڈ کیا ۔