2افسران تبدیل، منصور علی کی 3 سال تک دو سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا ختم
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے دو افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق آفس مینجمنٹ سروس گروپ گریڈ18کے افسر محمدعمرجاوید کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،وزارت تجارت میں تعینات آفس مینجمنٹ سروس گروپ گریڈ18کے افسر احمد علی کو تبدیل کرکے سیکشن افسر وزارت مذہبی امورتعینات کیاگیاہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلہ کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ19کے افسر منصور علی وسیم کی تین سال تک دو سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا ختم کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments