صفر کا چاند نظرآنے کے امکانات:سپارکو

 صفر کا چاند نظرآنے کے امکانات:سپارکو

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے مطابق صفر 1448 ہجری کا چاند گزشتہ روزپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 44 منٹ پر پیدا ہوگیا۔

 آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے اور 1 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے ۔جاری بیان کے مطابق ان فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر آج صفر کے چاند کی رویت کے امکانات نہایت روشن ہیں۔ چنانچہ یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات، 16 جولائی 2026 متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...