پی ٹی آئی کا پارلیمانی ، قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنیکا فیصلہ
سپیکر نے قومی اسمبلی کی 7 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے استعفے منظور نہیں کئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے پر تیار ہوگئی ہے ، ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سمیت پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی حمایت کر دی ہے ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کا موقف ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جا کر وہ حکومت اور حکومتی اداروں کا بہتر احتساب کر سکیں گے ، پارٹی کے پاس قومی اسمبلی کی سات قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی موجود ہے ۔ تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک ان کمیٹیوں کے کسی بھی چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا،پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے اپنا فیصلہ کور کمیٹی کو بھجوادیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments