حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری سے دستبردار ہو چکی :حسن مرتضیٰ
نیا نظام نافذ کر کے عام آدمی کو خود کشی پر مجبور کیا جا رہا:پی پی رہنما روزانہ پٹرولیم کی قیمتوں کا تعین معاشرتی انتشار کا باعث بنے گا:بیان
لاہور(سپیشل رپورٹر )جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تعین کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری سے دستبردار ہو چکی ،حکمران نیا نظام نافذ کر کے عام آدمی کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ روزانہ پٹرولیم کی قیمتوں کا تعین معاشرتی انتشار کا باعث بنے گا، اس کے اثرات صرف پٹرول اور ڈیزل تک محدود نہیں رہیں گے ،حکومتی فیصلے سے زراعت،صنعت سمیت متعدد شعبے متاثر ہونگے ۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام عام آدمی کا بجٹ تلپٹ کر کے رکھ دے گا ، اس عوام دشمن فیصلے سے مہنگائی، بیروز گاری اور بے یقینی میں اضافہ ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments