وکلا برادری کا ہر مشکل میں ساتھ دیں گے :گورنر پنجاب

 وکلا برادری کا ہر مشکل میں  ساتھ دیں گے :گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی بحالی میں وکلا کا اہم کردار ہے ، وکلا برادری پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ،ان کا ہر مشکل میں ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں میانوالی بار کے صدر امیر اسلم خان کی زیر قیادت وفد،پی ایل ایف پاکپتن کے عہدیداروں ،صدر پی ایل ایف لاہور ڈویژن شاہد عباس سمیت دیگروکلا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر ہی ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ،ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی آزادی میں وکلا کی مثالی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ،پی ایل ایف کی عدلیہ کی آزادی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں خدمات قابل تحسین ہیں،پیپلزپارٹی اپنے وکلا کاساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی،گورنرہاؤس کے دروازے وکلا کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، ان کا ہر مشکل میں ساتھ دیں گے ۔ سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول نے عالمی سطح پر انڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا،وہ ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو اور امید کی کرن ہیں،میں پارٹی ورکر اور پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں ۔اس موقع پر میانوالی بار کے وکلا نے گورنرپنجاب کو میانوالی بار کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد میانوالی کا دورہ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...