مولانا کے نامکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا:عطا الرحمن

 مولانا کے نامکمل جملے پر طوفان  بدتمیزی برپا کیا گیا:عطا الرحمن

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کے نامکمل جملے پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا۔

جرأت ہے توان کی پوری تقریر سنیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں جے یو آئی کی کامیاب کانفرنس لوگوں کو ہضم نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمن کی تقریر  پرسیاق و سباق سے ہٹ کر تبصرہ کیا جارہا ،  جے یو آئی پختونخوا  بیان کی حمایت کرتی ہے ۔،جے یو آئی نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، صرف باجوڑ جلسے میں ہمارے 80 کارکن جاں بحق ہوئے ، ہمارے علما کو نشانہ بنایا گیا لیکن ریاست کے ساتھ کھڑے رہے ، صرف ایک جملے پر ہماری قربانیاں بھلا دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کیا کہنا چاہتی اور کیا کرنا چاہتی ہے ، پورے جلسے میں صرف دو الفاظ پر بحث کی جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تمام علما کرام کو اکٹھا کیا اور دہشت گردی کے خلاف فتوی دلایا۔مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ اگر جے یو آئی کا راستہ روکیں گے تو ہم سمجھیں گے ملکی ترقی میں آپ رکاوٹ ہیں، ان کو آئندہ الیکشن میں جے یو آئی کی کامیابی سے خوف ہے ، بیرونی ممالک کے اشاروں پر جے یو آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...