نااہلی و بدانتظامی پر میو ہسپتال سمیت 4 میڈیکل افسر برطرف
عزیز بھٹی ہسپتال گجرات کے ڈاکٹر وقا ص، ڈاکٹر حسنین اور ڈاکٹر راحیل شامل
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ہیلتھ رپوٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نااہلی اور بدانتظامی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے میو ہسپتال سمیت چار میڈیکل افسران کی خدمات فوری طور پر ختم کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال گجرات کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وقاص علی، ڈاکٹر حسنین افضل اور ڈاکٹر راحیل احمد، جبکہ میو ہسپتال لاہور میں ایڈہاک بنیادوں پر تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راشد ندیم کی خدمات نااہلی اور بدانتظامی کی بنیاد پر ختم کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments