آئی ایم ایف کا دباؤ:ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی 20 فیصد مقامی فروخت کی رعایت ختم

 آئی ایم ایف کا دباؤ:ایکسپورٹ  پراسسنگ زونز کی 20 فیصد  مقامی فروخت کی رعایت ختم

اسلام آباد (مدثر علی رانا) آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ستمبر سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی 20 فیصد پروڈکشن مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔ دستاویز کے مطابق ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو سو فیصد پروڈکشن ایکسپورٹ کرنا ہوگی۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے 20 فیصد پروڈکشن مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کرنے اور مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز بنانے کے لیے اجازت کی درخواست کو آئی ایم ایف نے ماننے سے انکار کر دیا ہے لیکن حکومت آئندہ اقتصادی جائزہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ 20 فیصد پروڈکشن مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کرنے اور مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز بنانے کے لیے بات کرے گی ۔مشیر وزیراعظم ہارون اختر خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ای پی زونز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں نئی آٹو پالیسی کی وجہ سے ملک میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔آٹو مینوفیکچرر کے نمائندے نے انکشاف کیا کہ 22 دنوں سے پورے پاکستان میں ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں نہیں بن رہیں۔ گاڑیاں اس لیے نہیں بن رہیں کہ ہمارے پاس ٹیرف نہیں ہے ۔ اگر اگلے 7 دن بھی ایسے ہی چلتا رہا تو کمپنی ملازمین کی تنخواہیں کہاں سے دے گی ؟ہارون اختر نے فورم کو بتایا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کی میٹنگ بلا رہے ہیں، یہ مسئلہ حل کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...