گریڈ 19ترقی کورس:نامزدگیاں مؤخر، سٹیشن تبدیلیاں،اضافی نامزدگیاں منظور
47واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ستائیس جولائی سے نیپا کے پانچ کیمپس میں منعقد ہوگا نامزد افسران فوری متعلقہ نیپا کیمپس رپورٹ کریں، میڈیکل رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 میں ترقی کے لیے لازمی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے سلسلے میں گریڈ 18 یا مساوی گریڈ کے افسران کی نامزدگی مؤخر کرنے ، سٹیشنوں کی تبدیلی، اضافی نامزدگیوں کی منظوری اور دیگر انتظامی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔یہ کورس 27 جولائی سے 2 اکتوبر 2026 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔نامزدگی مؤخر کیے جانے والے افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے منصور احمد، آفس مینجمنٹ گروپ کی منیبہ نواز اور یاسر سردار، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی انعم ادریس شامل ہیں۔
سٹیشن تبدیل کیے جانے والے افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے احتشام الحق، رانا محمد عمر، ثانیہ صافی اور شعیب عباس، پولیس سروس کی آمنہ بیگ اور زین عاصم، آفس مینجمنٹ گروپ کے سید ناصر مسرور، رحمان حیدر فاروقی، عمر سعید خان اور محمد اصغر، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی سارہ طارق، سارہ عزیز اور حسن شاہد، پوسٹل گروپ کی اسما حفیظ، وزارتِ بحری امور کے زبیرالدین، منصور احمد بھٹو اور سید شہریار عسکری، قومی احتساب بیورو کے مرزا علیم بیگ اور بینش نعمان، وزارتِ دفاع کے غلام مصطفی اور آئی بی کے سید عبدالعلی شاہ شامل ہیں۔اضافی نامزدگیوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے حسن وقار چیمہ، ثناء اللہ خان اور سیدہ آمنہ مودودی ودیگرشامل ہیں۔ تمام نامزدگیاں تازہ ترین سالانہ میڈیکل معائنے کی رپورٹ جمع کرانے سے مشروط ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments